سینئر ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانا غلطی قرار دیدیا، قیادت پر پھٹ پڑے

اسلام آباد (پی این آئی) سابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی پارٹی قیادت کے خلاف پھٹ پڑے،انہوں نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا غلط فیصلہ قرار دیا ہے۔

سردار مہتاب عباسی نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لاکر غلط فیصلہ کیا گیا، سارا گند اپنے ذمے لے لیا گیا۔ صوبے میں ن لیگ کا مکمل خاتمہ ہو چکا، صوبائی قیادت پارٹی کو نقصان پہنچا رہی ہے،اسے فوراَ تبدیل کیا جائے۔آج حکومت کے وزیر مال بنا رہے ہیں،اپنے دفتروں میں بیٹھنا پسند نہیں کرتے۔موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ،مہنگائی سے لوگ مر رہے ہیں۔سردار مہتاب عباسی نے یہ بھی کہا کہ ہماری پارٹی اگر ہماری قدر نہیں کرتی تو ہمیں بھی کسی سے کوئی تغمہ نہیں لینا۔ سردار مہتاب نے مزید کہا کہ پارٹی نہیں چھوڑ رہا،پارٹی کے اندر رہ کر اپنی آواز بلند کر رہا ہوں۔مریم نواز کے کل کے پروگرام کی کوئی دعوت نہیں دی گئی،شادی ہال میں مریم نواز کا پروگرام رکھنا پارٹی کو دفن کرنے کے مترادف ہے۔ سابق گورنر نے پارٹی کے عہدوں کو نمائشی قرار دے دیا۔ قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سردار مہتاب عباسی پارٹی کے فیصلوں پر تحفظات رکھتے ہیں۔ سردار مہتاب عباسی کا موقف ہے کہ پارٹی قیادت کی جانب سے نظر انداز کیا جانا برداشت نہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے ن لیگ کے کئی رہنما پارٹی پالیسیوں اور رویے سے نالاں نظر آ رہے ہیں۔

ان رہنماؤں میں شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل شامل ہیں،شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفٰی بھی دے دیا تھا تاہم انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی عہدے سے استعفی دیا،پوری عمر پارٹی کے ساتھ گزاری ابھی بھی پارٹی کے ساتھ ہوں،ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی الیکشن لڑوں گا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close