پاکستان سے روزانہ کتنے ڈالرز افغانستان سمگل ہورہے ہیں؟ تہلکہ خیز رپورٹ

لندن(پی این آئی)برطانوی جریدے بلوم برگ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان منتقل ہو رہا ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق طالبان کو امور حکومت چلانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ایک سے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے ماہانہ ایک ارب 60کروڑ ڈالر فراہم کیے جاتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے یہ اقدام انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اٹھایا جاتا ہے ، جبکہ پاکستان سے بھی روزانہ کی بنیاد پر 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل کیے جاتے ہیں جو طالبان حکومت کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈالر کے سمگلرزبڑی تعداد میں افغانی کرنسی خرید رہے ہیں جس کی وجہ سے عالمی منڈی میں افغانی روپے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ، دسمبر 2021 میں ڈالر 124 افغانی روپے کا تھا جو اب تقریبا 90 روپے کا ہے۔ اس عرصے کے دوران پاکستانی کرنسی کی قدر میں 37 فیصد کم ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close