پی ٹی آئی پشاور نے جیل بھرو تحریک کے لئے رجسٹریشن شروع کر دی

پشاور(آئی این پی)پی ٹی آئی پشاور نے جیل بھرو تحریک کے لئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔اس سلسلہ میں پشاور ریجن کے صدر اشتیاق ارمڑ نے کارکنوں کو ہدایات جاری کر دیں، انہوں نے کہا کہ بحیثیت صدر میں اور جنرل سیکرٹری سمیت تمام کابینہ ارکان بھی کارکنوں کے ساتھ ہوں گے۔

اشتیاق ارمڑ نے کہا کہ کارکن اپنے حوصلے بلند رکھیں، جیل جانے کے لیے پہلے ہم اور بعد میں کارکن ہوں گے۔سیکرٹری صوبائی سیکرٹریٹ کے مطابق 4 گھنٹے میں 3 سو سے زائد کارکنوں نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں رجسٹریشن کرا دی، کارکن کال اور میسج کے ذریعے رجسٹریشن کرا رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close