اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن کو دھمکانے کے کیس میں فواد چوہدری کے خلاف مقدمے میں شراب نوشی کی دفعات بھی شامل کر لی گئیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو 25 جنوری کو الیکشن کمیشن کے اعلی حکام کو دھمکیاں دینے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔گرفتاری کے وقت ان کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا تھا، 3 روز قبل اس میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آئی تھی ،
جس میں کہا گیا تھا کہ فواد چوہدری کے خون میں الکحل پائی گئی تھی، گرفتاری کے وقت فواد چوہدری نشے میں تھے۔پنجاب فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ کی روشنی میں فواد چوہدری کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں شراب نوشی کی دفعات پر شامل کی گئی۔پولیس کے مطابق تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں دفعہ چار بٹہ تین کا اضافہ کیا گیا ہے۔جس کے بعد اب فواد چوہدری کے خلاف پانچ دفعات کے تحت تحقیقات کی جا رہی ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں