اسلام آباد (آئی این پی) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے، اگر آئین پر ہی عملدرآمد نہیں ہونا تو پھر ملک کے مستقبل کے فیصلے نہیں ہو سکتے ، حکومت اگر چاہتی ہے کہ ایک ہی بار عام انتخابات کروائیں تو وہ اسمبلی توڑ دیں اور جنرل الیکشن کی طرف بڑھیں ، آئین میں واضح لکھا ہوا ہے کہ اسمبلی ٹوٹنے کے بعد 90دن میں الیکشن کروانا ضروری ہے۔
منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں واضح ہر چیز کی وضاحت ہے لیکن حکومت اگر اس کو پڑھنا نہیں چاہتی ۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں آل پارٹی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ آتا تو ہم ضرور جاتے، پی ڈی ایم آئین کو ہی نہیں مان رہی تو پھر ہم ان سے کیسے بات کر سکتے ہیں، حکومت الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے، اگر آئین پر ہی عملدرآمد نہیں ہونا تو پھر ملک کے مستقبل کے فیصلے نہیں ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر چاہتی ہے کہ ایک ہی بار عام انتخابات کروائیں تو وہ اسمبلی توڑ دیں اور جنرل الیکشن کی طرف بڑھیں ، آئین میں واضح لکھا ہوا ہے کہ اسمبلی ٹوٹنے کے بعد 90دن میں الیکشن کروانا ضروری ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے اپنی طرف سے حکومت پر دبائو رکھنا تھا جو کہ رکھا ہوا ہے کیونکہ ان کو ملک چلانے کا معلوم ہی نہیں ہے تو کیسے ہم ان کو حکومت میں مزید چھوڑ دیں، نون لیگ کا سیاسی مستقبل کچھ نہیں ہے جس وجہ سے وہ الیکشن میں تاخیر کرنا چاہتے ہیں، آرمی چیف کی رائے کی گورنمنٹ میں بہت اہمیت ہوتی ہے، ادناروں اور عوام کی رائے ایک ہونی چاہیے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں