پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا، ایجنڈا سامنے آ گیا

اسلام آباد(آئی این پی)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس (آج) بدھ کو سہ پہر 3 بجے ہو گا، اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اجلاس میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے قرارداد پیش کریں گے، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے حوالے سے مذمتی قرارداد منظور کی جائے گی، اس کے علاوہ والدین کے تحفظ کا بل 2022 قانون سازی کیلئے پیش کیا جائے گا۔

مشترکہ اجلاس سے اسلام آباد میں مقامی حکومت ایکٹ میں ترمیم کی منظوری بھی لی جائے گی، ترمیم کا مقصد اسلام آباد میں یونین کونسل کی نشستوں میں اضافہ اور میئر و ڈپٹی میئر کا براہ راست انتخاب کرانا ہے۔ملک کی معاشی صورتحال، جموں و کشمیر، قومی اداروں کی تکریم پر بحث کی قرارداد پیش کی جائے گی، سی پیک، تیزی سے بڑھتی آبادی، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور خارجہ پالیسی پر بحث کی قرارداد بھی پیش ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں