اسلام آباد کے سرکاری گھروں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی) منگل کو سیکرٹری ہاسنگ اینڈ ورکس افتخار علی شلوانی کی زیرصدارت اسلام آباد میں سرکاری رہائش گاہوں میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر)نور الامین مینگل، ڈپٹی کمشنر عرفان نواز اور ڈائریکٹر جنرل اسٹیٹ آفس اسلام آباد غلام سرورنے شرکت کی۔

اجلاس میں سیکرٹری افتخار علی شلوانی نے اسلام آبادکے سرکاری گھروں میں تجاوزات کے خلاف مہم فوری شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔سیکرٹریٹ ہائوسنگ نے کہا کہ اسلام آباد میں تجاوزات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ،تجاوزات سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہو رہی ہے اور عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سیکرٹری ہائوسنگ افتخار علی شلوانی نے کہا کہ اسلام آباد کے فٹ پاتھ بحال کیے جائیں اور انسداد تجاوزات مہم فوری شروع کی جائے۔اجلاس میں فٹ پاتھوں کو ان کی اصل حالت میں بحال کرنے پر بھی زور دیاگیا۔ اجلاس میں ڈی جی اسٹیٹ آفس غلام سرور نے وفاقی حکومت کی ملکیتی رہائش گاہوں میں کی گئی اضافی تعمیرات اور آگے کرائے پر دیئے جانے بارے حکام کو آگاہ کیا۔ ڈی جی اسٹیٹ نے کہا کہ سرکاری رہائش گاہوں کے مکینوں کو عمارت کے اصل نقشے بگاڑنے صحن/چھتوں کے اندر اضافی تعمیرات کرنے پر حتمی نوٹس پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close