انتہائی افسوسناک حادثہ، درجنوں ہلاکتیں ہوگئیں

گلگت (پی این آئی) انتہائی افسوسناک حادثہ، درجنوں ہلاکتیں ہوگئیں ۔۔ دیامر کے علاقے شتیال کے مقام پر مسافر بس اور کار تصادم کے بعد کھائی میں جا گری۔ حادثے میں25افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیوں موقع پر پہنچ گئیں تاہم اندھیرے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس راولپنڈی سے گلگت جاری رہی تھی ۔ضلعی حکومت کی جانب سے ریجنل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close