زمان پارک اور بنی گالا کا سروے مکمل، احکامات ملتے ہی عمران خان کو گرفتار کر لیا جائیگا

اسلام آباد (پی این آئی) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے زمان پارک اور بنی گالا کا سروے مکمل اور جائزہ لے لیا ہے تا کہ جیسے ہی احکامات موصول ہوں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کیا جا سکے۔

گرفتاری شام کے اوقات میں کی جا سکتی ہے اور اس پوری کارروائی میں 20؍ منٹ سے زیادہ وقت نہیں لگے گا اور متعلقہ حکام نے ایسا طریقہ سوچ لیا ہے جس میں مزاحمت نہیں ہوگی۔ گرفتاری سے پہلے وارنٹ حاصل کیا جائے گا۔ علاقے کی ریکی سے معلوم ہوا ہے کہ عمران خان کے پاس اپنی رہائش گاہ سے غائب ہونے کے راستے موجود ہیں تاہم، گرفتاری کے لیے کارروائی کی صورت میں انہیں بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔ زمان پارک میں موجود افراد کی تعداد 48؍ سے 400؍ کے قریب ہو سکتی ہے۔ یہ تعداد ہفتے کے آخری دنوں میں زیادہ جبکہ دیگر دنوں میں کم رہتی ہے اس لیے پولیس کو گرفتاری کیلئے بھاری نفری کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔عمران خان کی ٹانگ کا زخم اب ٹھیک ہو چکا ہے، اور گرفتاری کی صورت میں یہ بات میڈیکل بورڈ سے بھی ثابت ہو جائے گی، اگر گرفتاری بنی گالا سے ہوئی تو مزید آسان ثابت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close