پاکستان میں بھی ترکی جیسا زلزلہ؟ محکمہ موسمیات کا ردِعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) ترکی اور شام میں زلزلے کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان میں زلزلے سے متعلق پیش گوئیاں گردش کرنے لگیں جنہیں محکمہ موسمیات نے مسترد کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے پاکستان میں زلزلے سے متعلق پیش گوئیاں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور پاکستان کی فالٹ لائنز میں مماثلت نہیں پائی جاتی۔

سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈے میں کوئی صداقت نہیں ہے کیونکہ یہ پیش گوئیاں کسی سائنسی بنیاد کے بغیر کی گئی ہیں اس لئے ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے، ہمارا پنا جید مانیٹرنگ نظام ہے جو ترکی اور شام میں زلزلے کے آفٹرشاکس کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے۔واضح رہے کہ ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 5 ہزار سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ہے جب کہ 11 ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ ترکیہ میں علی الصبح 7.7 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد اس کے تقریباً 10 گھنٹے بعد ایک اور 7.6 شدت کا زلزلہ آیا، گذشتہ روز (پیر) کو آنے والا زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس کے آفٹر شاکس ڈنمارک اور گرین لینڈ سمیت کئی ملکوں تک محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی وجہ سے دونوں ملکوں میں تقریباً تین ہزار کے قریب عمارتیں منہدم ہوچکی ہیں جن کے ملبے میں اب بھی کئی لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close