پرویز مشرف کی عمران خان سے متعلق پیشگوئی جو سو فیصد سچ ثابت ہوئی

اسلام آباد (پی این آئی)سابق صدر پاکستان و آرمی چیف جنرل (ر)پرویز مشرف کی عمران خان سے متعلق پیش گوئی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ میں تو ن لیگ کیخلاف ہوں یہ بات تو سو فیصد سچ ہے ، میں سمجھتا ہوں کہ اگر تیسری سیاسی فورس اگر بنانا ہے اور ن لیگ اور پیپلز پارٹی پارٹی کو شکست دینی ہے کیونکہ سندھ بہت اہم ہے ، اگر ہم انہیں شکست دیں تو میں سمجھتا ہوں ہمیں

ایک ہونا ہو گا کیونکہ مجھے نہیں لگتا کہ شاید میں غلط بھی ہو سکتا ہوں ، لیکن پی ٹی آئی کی کوئی مقبولیت نہیں ہے سندھ اور کراچی میںبمشکل وہ وہاں سے ایک ادھ سیٹ نکال لیں تو غنیمت ہے اگر ہم ایک ہو جائیں تو پھر ممکن ہے کہ ہم دونوں جماعتوں کو شکست دے دیں ۔انکا کہنا تھا کہ وہ جیت نہیں پائے اور گورنمنٹ نہیں بنا پائے گا اگر بناتا ہے تو ہو سکتا ہے وہ پنجاب اور سینٹر میں حکومت بنا لے لیکن سندھ میں نہیں بنا پائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close