پشاور پولیس مسجد دھماکا، سی ٹی ڈی نے خود کش حملہ آور کی تصویر جاری کر دی

پشاور(آئی این پی)کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے پشاور پولیس لائنز مسجد کے خود کش حملہ آور کی تصویر جاری کردی ہے۔تحقیقاتی ٹیم کے مطابق پشاور دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل 2 بار سرکی بازار میں فروخت کی گئی تھی۔تحقیقاتی ٹیم کے مطابق موٹر سائیکل دسمبر اور جنوری میں دو بار فروخت کی گئی، تحقیقاتی ٹیم نے موٹر سائیکل فروخت کرنے والوں کو حراست میں لے لیا۔

ٹیم کے مطابق پولیس لائن مسجد کی تعمیر کے وقت مزدوری کرنے والے نے موٹر سائیکل سرکی بازار میں فروخت کی تھی، موٹرسائیکل فروخت کرنے کے 5 دن بعد مشکوک شخص نے پاسپورٹ کیلیے درخواست دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close