شیخ رشید اپنے زیور کے ساتھ سسرال سے رو رہے ہیں، پی ڈی ایم ترجمان نے مذاق اڑا دیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید جیل کو سسرال اور ہتھکڑی کو اپنا زیور کہتے تھے آج وہ اپنے زیور کے ساتھ سسرال سے رو رہے ہیں۔

اپنے بیان میں حمداللہ نے کہا کہ عمران خان جیل بھرو تحریک کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا وہ بتائیں گے کہ جیل بھرو تحریک میں پہلے خود جیل جائیں گے؟ یا صرف کارکنوں کو ہی قربانی کا بکرا بنائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close