لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 روپے مزید اضافہ کیا جارہا ہے،پی ڈی ایم حکومت نے عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیا، عوام آئندہ الیکشن میں پی ڈی ایم کو مسترد کردیں گے، پی ڈی ایم الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کی بقاء کیلئے عوام کو پی ڈی ایم کو بے نقاب کرنا ہوگا، عوام پیپلزپارٹی اور لیگی قیادت کی کرپشن کی وجہ سے ان سے متنفر ہیں، عوام زرداری ، نوازشریف اور فضل الرحمان پر اعتماد نہیں کرتے۔عمران خان ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے اضافہ کیا گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 روپے مزید اضافہ کیا جارہا ہے۔پی ڈی ایم حکومت نے عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیا، عوام آئندہ الیکشن میں پی ڈی ایم کو مسترد کردیں گے، امپورٹڈ حکمرانوں کو عمران خان فوبیا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہی ہے۔ ان کا سیاسی میدان میں بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔ اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک کیلئے رضاکاروں سے رجسٹریشن کرانے کی اپیل کی ہے کہ جیل بھرو تحریک کیلئے رضاکار اپنے نام لکھوائیں، پھر رضاکار اپنے اپنے شہروں میں جیل بھرو تحریک کا آغاز کریں گے۔
جیل بھرو تحریک کا آغاز کرنے کی باقاعدہ تاریخ دوں گا۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوئے 25روز گزر گئے لیکن ابھی تک گورنرز نے تاریخ نہیں دی، آئین میں واضح ہے کہ 90 روز میں الیکشن کرانا آئین میں واضح ہے، انتخابات 90 روز کے آگے گئے تو جیل بھروتحریک کا آغاز کریں گے، انتخابات 90 روز سے آگے گئے تو آرٹیکل 6 لگے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں