اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے صحت کارڈ محدود افراد کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ حکام کے مطابق روزانہ اور ماہانہ بنیادوں پر آمدن کا تعین کر کے صحت کارڈ کی اہلیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق مخصوص آمدن سے نیچے افراد کے لیے صحت کارڈ کی سہولت ہوگی جس کے لیے اہل افراد کی نشاندہی کی جائے گی۔
صحت کارڈ صرف غریب کیلئے ہوگا۔حکام کے مطابق روزانہ اور ماہانہ بنیادوں پر آمدن کا تعین کر کے صحت کارڈ کی اہلیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سی ای او پنجاب ہیلتھ انیشیٹیو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق کے مطابق مخصوص طبقے کو صحت کارڈ کی سہولت دینے پر بات چل رہی ہے جب کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صحت کارڈ بند کرنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔دوسری جانب عمران خان نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کارڈ اسکیم کو بلاک کیے جانے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پنجاب ہیلتھ کارڈ اسکیم کے باعث نجی شعبہ دیہی علاقوں میں اسپتال قائم کرنے کے عمل سے گزر رہا تھا۔ اس پورے منصوبے کو صحت کے موضوعات پر چھپنے والے عالمی جریدے ”لینسٹ“ نے سراہا۔ اس منصوبے کا خاتمہ ان دونوں خاندانی جماعتوں کی سفاک ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم عوام کی جمع پونجی چاٹ جانے والی جان لیوا مہنگائی کے ماحول میں ایک بڑی نعمت تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں