شہباز گل پی ٹی آئی سینئر رہنماؤں سے ناراض ہو گئے

لاہور (پی این آئی) سینئر رہنما پی ٹی آئی شہباز گل اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے ناراض ہو گئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر کیے گئے ٹویٹ میں ان کا کہنا ہے کہ “خان صاحب کی ہدایت کے باوجود ہمارے لوکل لیڈران تاریخوں پر آنے کی زحمت نہیں کرتے۔ ایسے معلوم ہوتا ہے جیسے کوئی میرا ذاتی مقدمہ ہو”.
لاہور میں پولیس نے شہباز گل پر بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ شہباز گل کا کہنا ہے کہ کل صبح 9 بجے لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ صاحب کی عدالت میں اپنی عبوری ضمانت میں پیش ہو رہا ہوں۔

نیا مقدمہ ہے ابھی تک مجھے ایف آئی آر نہیں مل رہی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close