کراچی، 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن، ایم کیو ایم میدان میں آ گئی

کراچی (پی این آئی) ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے 9 حلقوں میں 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ سینئر ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار نے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن ایم کیو ایم سے چھینا گیا، یہ سیٹیں ہم بھی واپس لیں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں آٹا 20 روپے اور ڈالر 60 روپے پر رکا رہا، مشرف کے دور میں کراچی نے بہت ترقی کی۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی 16 مارچ کو ہمارے خلاف میدان میں اتریں،

پیپلز پارٹی 10 بسیں دے کر احسان جتاتی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جنہوں نے سیٹیں جیتیں وہ بھی جلد استعفیٰ دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close