پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کی بڑی وکٹ گرا دی

کراچی(پی این آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) خواجہ سہیل منصور نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔کراچی میں سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سہیل منصور کا کہنا تھا کہ میں سعید غنی و دیگر قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھ پراعتماد کا اظہار کیا۔

میری خواہش پر مجھے پارٹی میں ویلکم کیا گیا۔خواجہ سہیل منصورکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے مشکل وقت دیکھا مگر ملک کی ترقی کے لیےکوشش کرتی رہی، پیپلز پارٹی پاکستان بالخصوص کراچی کی ترقی کے لیےکوشاں ہے جب کہ متحدہ 35 سال میں کراچی کو ترقی نہیں دے سکی، پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں مینڈینٹ حاصل کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close