عمران خان کی جیل بھرو تحریک پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خبردار کر دیا

ملتان (پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک شروع کی تو ان کا علاج میں کروں گا ،25مئی کو ان لوگوں نے اسلام آباد لاک کرنا تھا پھر جو کچھ ان کے ساتھ ہوا وہ انہیں یاد ہی ہوگا ، ان لوگوں کو 26نومبر بھی یاد رکھنا چاہیے۔

ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے پہلے روز سے ہی دھرنے دینے اور لانگ مارچ کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا ، عمران خان جیل بھرو تحریک شروع کریں ، انہیں جیل میںتمام سہولیات ملیںگی، بس ایک وہ چیز نہیں ملے گی جس کے بغیر وہ نہیں رہ سکتے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کوجیل میں ان ہی بیرکوں میں رکھا جائے گا جس میں انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں کا رکھا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے مسلم لیگ ن الیکشن سے گھبرارہی ہے ، ہم الیکشن جیتیں گے اور پنجاب میں حکومت بھی بنائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close