پرویز مشرف کی نمازجنازہ کب ادا کی جائیگی؟ تفصیلات آگئیں

کراچی (پی این آئی) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ پیر کی شام یا منگل کی صبح ادا کئے جانے کا امکان ہے، اہلخانہ نے پاکستان میں تدفین کا فیصلہ کیا ہے، انہیں والد کے پہلو میں دفن کیا جائے گا۔

مرحوم صدر پرویز مشرف کی تدفین کراچی یا اسلام آباد میں کرنے سے متعلق مشاورت جاری ہے تاہم غالب امکان یہی ہے کہ انہیں کراچی میں والد کے پہلو میں دفن کیا جائے گا۔پرویز مشرف کے اہل خانہ تدفین کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں، ان کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق ملک کی اعلی ترین قیادت اور حلقے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں۔ ان کے اہل خانہ فیصلہ ہوتے ہی تدفین کے مقام سے آگاہ کریں گے جس کے بعد نماز جنازہ کے انتظامات کئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں