سندھ بلدیاتی الیکشن، ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں جماعت اسلامی کو بڑا جھٹکا لگ گیا، پیپلزپارٹی کا اپنا مئیر لانے کا اعلان

کراچی ( پی این آئی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ دوبارہ گنتی میں جماعت اسلامی کی 2 سیٹیں کم ہوگئی ہیں، کراچی میں میئر پیپلزپارٹی کاہی آئے گا۔ خواجہ سہیل منصور نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

خواجہ سہیل منصور طویل عرصے سے ایم کیو ایم سے وابستہ رہے، کراچی شہر کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا تاہم کراچی میں میئر پیپلزپارٹی کاہی آئے گا کیوں کہ دوبارہ گنتی میں جماعت اسلامی کی 2سیٹیں کم ہوگئی ہیں۔ادھر مسلم لیگ ن نے بھی میئر کراچی کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، ن لیگ نے میئر کراچی کے معاملے پر تعاون کا یقین دلایا اور مشترکہ میئر لانے پر اتفاق کیا اور کہا کہ ہم میرٹ پر شہر کا میئر لائیں گے تاہم کراچی کے مئیر کا انتخاب تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، کیوں کہ شہر قائد کی تمام یونین کونسلز کے الیکشن نتائج آنے تک میئر کا انتخاب نہیں ہو سکے گا، اس حوالے سے ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جب تک ہاؤس مکمل نہیں ہوتا، میئر کا انتخاب ممکن نہیں، پہلے کراچی میں 11 حلقوں میں ملتوی شدہ بلدیاتی انتخابات کرانے ہوں گے، انتخابات ہوجانے کے بعد نمبر مکمل ہوگا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کراچی کی 239 یوسیز کے نتائج پر نئی پارٹی پوزیشن جاری کردی ہے۔

229 نشستوں میں سے پیپلزپارٹی 91 یوسیز لے کر سرفہرست ہے، جماعت اسلامی 85 یوسیز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اسی طرح پی ٹی آئی کی یوسیز 40 سے بڑھ کر 42 ہوگئی ہیں، مسلم لیگ ن 7 یوسیز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے، جے یوآئی 3، تحریک لبیک 2 اور آزاد امیدوار ایک یوسی جیتنے میں کامیاب ہوگئے جب کہ دھاندلی کے الزامات پر 6 یونین کمیٹیز کے نتائج روک دیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close