پرویز مشرف کے انتقال پر نواز شریف کا ردِعمل بھی آگیا

لندن(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر ٹوئیٹ کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قائد مسلم لیگ (ن)نوازشریف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ”اناللہ وانا الیہ راجعون “۔

یاد رہے کہ سابق صدر وآرمی چیف جنرل(ر)پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے ہیں ،وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور دبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close