نگران حکومت نے ڈپٹی کمشنرز سمیت 64 افسران تبدیل کر دیئے، کون کہاں پوسٹ ہوا؟

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں نگران حکومت نے ڈپٹی کمشنرز سمیت 64 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کے ہیں، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی کو ڈی جی ایکسائز پنجاب تعینات کردیا گیا۔اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کےمطابق فیاض احمد موہل کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ، عبداللّٰہ خرم نیازی کو ڈی سی جھنگ اور محمد سرمد تیمور کو ڈی سی شیخوپورہ لگایا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق شاہد عمران مارتھ ڈی سی منڈی بہاؤالدین، حسن وقار چیمہ ڈی سی راولپنڈی اور ظہیر انور ڈی سی بہاولپور ہوں گے۔اس کے علاوہ عمر جہانگیر ڈی سی ملتان، علی عنان قمر ڈی سی فیصل آباد اور عدنان محمود اعوان کو ڈی سی سیالکوٹ تعینات کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close