سب سے زیادہ موٹرسائیکل استعمال کرنیوالے ممالک میںپاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جان کر آپکو یقین نہیں آئیگا

لاہور(پی این آئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں موٹرسائیکلوں کی طلب میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور آپ کو یہ سن کر شاید خوشگوار حیرت ہو کہ پاکستان دنیا میں موٹرسائیکلز چلانے والے شہریوں کی تعداد کے لحاظ سے پہلے10ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ اس حوالے سے ’پیو ریسرچ سنٹر‘ کی طرف سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے 43فیصد گھرانوں میں موٹرسائیکل موجود ہے۔ اس لحاظ سے پاکستان موٹرسائیکلز چلانے والے شہریوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں 7ویں نمبر پر آتا ہے۔

بھارت اس فہرست میں 6ویں نمبر پر ہے جہاں 47فیصد گھرانوں میں موٹرسائیکل موجود ہے۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر تھائی لینڈ ہے جہاں 87فیصد گھرانوں میں موٹرسائیکل موجود ہے۔ دوسرے نمبر پر ویت نام میں 86فیصد، تیسرے نمبر پر انڈونیشیاءمیں 85فیصد، چوتھے نمبر پر ملائیشیاءمیں 83فیصد اور پانچویں نمبر پر چین میں 60فیصد گھرانوں میں موٹرسائیکل استعمال ہو رہی ہے۔ فہرست میں پاکستان کے بعدنائیجیریا آٹھویں، فلپائن نویں، برازیل دسویں، مصر گیارہویں، اٹلی بارہویں، تیونس تیرہویں، ارجنٹینا چودھویں اور کولمبیا پندرہویں نمبر پر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close