سانحہ پشاور کے خو د کش حملہ آور سے متعلق ایک اور تہلکہ خیز انکشاف

پشاور(پی این آئی)سانحہ پشاور کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کاکہنا ہے کہ سول لائنز مسجد میں خودکش حملہ کرنے والا ملزم اکیلا نہیں آیا تھا۔ تحقیقاتی ٹیم کاکہنا ہے کہ حملہ آور کو سہولت کار نے ٹارگٹ تک پہنچایا، سہولت کار حملہ آور کے ہمراہ موٹر سائیکل پر رنگ روڈ تک آیااوررنگ روڈ پر پہنچ کر سہولت کار الگ ہوگیا۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے خودکش حملہ آور کے سہولت کار کی تلاش شروع کردی گئی ہے واضح رہے کہ پشاورمیں سول لائنز کی مسجد میں دوران نماز ہونیوالے خودکش دھماکے میں 100سے زائد افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close