عمران خان کو تین چار کیسز میں نا اہل کیا جائیگا اور پھر گرفتار کر لیا جائیگا، منصوبہ تیار کر لیا گیا

لاہور(پی این آئی) سینئر صحافی جاوید چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کو تین چار کیسز میں نااہل کیا جائے گا اور الیکشن سے قبل گرفتار بھی کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی لیڈر سے متعلق فیصلہ کرنا ہو تو اس کے تین مرحلے ہوتے ہیں۔

پہلے مرحلے پر اس کو بدنام کیا جاتا ہے۔عمران خان کے خلاف مبینہ بیٹی، بشری بی بی کی عدت، فرح گوگی سمیت توشہ خانہ کا کیس ہے جس میں انہیں بدنامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔4 نئے کیسز آرہے ہیں جن میں عمران خان کی بدنامی ہوگی۔ان تمام کیسز میں عمران خان کو بدنامی کے عمل سے گزارا جا رہا ہے۔اس کے بعد اگلے مرحلے پر عمران خان کو نااہل کیا جائے گا۔عمران خان کو تین چار کیسز میں نہ اہلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔جاوید چوہدری نے دعوی کیا کہ مبینہ بیٹی کے کیس میں امریکا سے 35 ودستاویزات آئیں جس میں عمران خان کا معذرت نامہ بھی موجود ہے جس کے اوپر سٹیمپ بھی لگی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ بشری بی بی کی عدت کے حوالے سے بھی ایک کیس ہے جس کا ایک ثبوت آیا ہے اور دوسرے کا بیان آنے کے بعد یہ کیس بھی کھل جائے گا۔

عمران خان کو ان تمام کیسز کولڑنا پڑے گا۔عمران خان کی نااہلی کسی ایک کیس میں نہیں بلکہ تین چار کیسوں میں ہوگی۔جب ایک سے زائد کیسز میں نااہلی ہوگی تو پھر عمران خان کس کس کیس میں لڑیں گے۔آخری مرحلے پر عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا۔جاوید چوہدری نے دعوی کیا کہ الیکشن سے قبل عمران خان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔۔خیال رہے کہ مبینہ بیٹی چھپانے پر نااہلی کی درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کیخلاف لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔درخواستگزار نے عمران خان کا 2018 والا بیان حلفی چیلنج کیا تھاجس کے بعد عدالت نے کیس پر لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔عدالت نے مزید سماعت9 فروری تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close