شیخ رشید کیخلاف ایک اور شہر میں مقدمہ درج کروا دیا گیا

حب (پی این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے گرد قانون کا گھیرا تنگ ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کیخلاف ایک اور پرچہ کٹ گیا ہے،بلوچستان کے شہر حب میں شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا،ایف آئی آر تھانہ بیروٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنما علی اصغر کی مدعیت میں درج ہوئی،مقدمے میں دفعہ 500،506،504 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید نے بلاول بھٹو کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی اور دھمکی دی،سابق وزیر داخلہ کی باتوں سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں اشتعال پھیل رہا ہے،شیخ رشید کیخلاف بلوچستان ضلع حب میں مقدمے کی درخواست دی گئی تھی۔ دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد سے کراچی منتقلی روکنے کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔شیخ رشید نے کراچی اور مری میں درج مقدمات کے سلسلے میں اپنی پولیس کو حوالگی روکنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں اسلام آباد ،سندھ اور پنجاب کے آئی جیز اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان نے آصف زرداری پر قتل کا الزام لگایا جس کا میں نے حوالہ دیا ،میرے خلاف مقدمات میں مدعی متاثرہ فریق نہیں، سیاسی بیان بازی کی بنا پر مزید مقدمات درج کرنے سے روکا جائے۔ادرخواست میں استدعا کی گئی کہ کہ آبپارہ، مری اور کراچی کے مقدمات غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیے جائیں۔

عدالت کیس کے حق میں فیصلہ تک کراچی منتقلی سے روکنے کا حکم جاری کرے۔ یاد رہے کہ سلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر رکھا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے شیخ رشید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے پراسیکیوٹر کی 8 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کی،جبکہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو اسلام آباد پولیس نے جمعرات کو گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close