سرکاری خام تیل چوری کرنے کیلئے ملزمان نے کتنے فٹ لمبی سرنگ بنا رکھی تھی ؟ تہلکہ خیز انکشاف

کراچی (پی این آئی )کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں سرکاری تیل چوری کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے تیل چوری کرنے کے لیے 166 فٹ کی خفیہ سرنگ بنا رکھی تھی۔ ملک بھر میں سپلائی ہونے والے خام تیل کی لائن میں کنڈا لگایا گیا تھا۔شرافی گوٹھ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دو ماہ کے دوران کراچی کے ضلع ملیر میں سرکاری تیل چوری کا یہ تیسرا واقعہ ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close