آئندہ الیکشن کس سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر لڑوں گا؟ شاہد خاقان عباسی کا بڑا علان

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جہاں پارٹی ہو وہاں اختلاف ہوتا ہے۔انہوں نے پارلیمنٹ کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف کسی بھی جماعت کے لیے مناسب نہیں ہے۔

ہر جماعت کا طریقہ کار ہوتا ہے،جب نئی نسل آتی ہے تو پرانے لوگوں کو کسی اور رول میں آںا پڑتا ہے۔ اختلاف کسی بھی جماعت کے لیے مناسب نہیں۔مریم نواز کو جو عہدہ ملا ہے اس کے بعد انہیں کام کرنے کے لیے سپیس ملنی چاہئیے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پارٹی عہدے سے استعفی دیا، پوری عمر پارٹی کے ساتھ گزاری ابھی بھی پارٹی کے ساتھ ہوں۔ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی الیکشن لڑوں گا ۔دوسری جانب شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے دیا گیا کوئی عہدہ قبول نہیں کروں گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میراخیال تھا کہ شہبازشریف ہی استعفے سےمتعلق اعلان کر دیں گے نوازشریف کی جانب سے کیا گیا۔فیصلہ سب قبول کرتے ہیں، مستعفی ہونےکی وجوہات بیان کر دی ہیں۔ انہوں نے دوٹوک اعلان کیا کہ پارٹی کی جانب سے دیا گیا کوئی عہدہ قبول نہیں کروں گا،البتہ الیکشن مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا، مریم نواز کی واپسی کے بعد سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں۔دو روز قبل پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف آرگنائزر مریم نواز نے کی۔اجلاس میں مریم نواز کی تنظیمی دوروں اور شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے پر بات چیت کی گئی۔ مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں کو شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ان سے جلد ملاقات کروں گی۔مریم نواز نے پارٹی کو مستحکم کرنے کے لیے رہنماؤں سے تجاویز بھی مانگیں۔عمران خان کے بیانیے پر ن لیگ اپنا بیانیہ سامنے لائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں