شیخ رشید کے پیچھے تین شہروں کی پولیس لگ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)شیخ رشید کو اپنی تحویل میں لینے کے لیے تین شہروں کی پولیس سامنے آگئی۔ شیخ رشید کی تحویل کیلئے اسلام آباد پولیس، مری پولیس اور کراچی پولیس تینوں دعوے دار ہیں۔

کراچی میں بھی سابق وزیر داخلہ پر پرچہ کٹ گیا ہے، مقدمے میں بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے جس کے بعد کراچی پولیس شیخ رشید کو لینے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ادھر مری پولیس نے بھی شیخ رشید کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس پر اسلحہ تاننے اور اہل کاروں کی وردی پھاڑنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مری پولیس نے اسلام آباد پولیس سے شیخ رشید کی حوالگی مانگ لی جس پر اسلام آباد پولیس نے مری پولیس کو عدالت سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا۔علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں شیخ رشید کی گرفتاری کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ تھانے میں طلبی کا نوٹس معطل کیا تھا اس کے تناظر میں کوئی خلاف ورزی ہوئی ہے تو بتائیں ، عدالت نے ایف آئی آر کے اندراج سے نہیں روکا تھا ، نہ آپ کی استدعا تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close