ن لیگ کیساتھ سیاسی مستقبل کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی کا اہم بیان

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے استعفے کے معاملے پر وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ مریم لیڈر شپ رول میں آئی ہیں انہیں اسپیس چاہیے،جب نئی جنریشن آتی ہے تو پرانے لوگوں کو نئے کردار میں آنا پڑتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے لیکن پارٹی کے ساتھ ہوں اور ہمیشہ اسی پارٹی کے ساتھ رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز لیڈر شپ پوزیشن میں آئی ہیں انہیں اسپیس چاہیے، اگر ہم وہاں ہوں گے تو اختلاف رائے ہوگا جو کسی کے لیے مناسب نہیں ہے، جب نئی جنریشن آتی ہے تو پرانے لوگوں کو نئے کردار میں آنا پڑتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close