اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا ایک اور حیران کن فیصلہ سامنے آیا ہے۔ عمران خان قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے ۔اس سے قبل عمران خان نے ضمنی انتخابات میں تمام حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔
گذشتہ روز عمران خان این اے 193 کے ضمنی الیکشن سے دستبردار ہو گئے تھے۔عمران خان نے این اے 193 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے ۔ جعفر خان لغاری کی دسمبر 2022 میں وفات کے بعد این اے 193 کی یہ نشست خالی ہوئی تھی۔الیکشن کمیشن نے سردار جعفر لغاری کی وفات کے بعد شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق جعفر لغاری کی نشست پر ضمنی انتخاب 26 فروری کو ہوگا۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق این اے 193 راجن پور میں پولنگ 26 فروری کو ہوگی ، امیدوار 19 جنوری تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 2 فروری کو جاری ہوگی۔عمران خان نے گزشتہ ضمنی انتخابات میں بیک وقت 8 نشستوں پر انتخابات لڑنے کے بعد ایک بار پھر راجن پور کے حلقہ این اے 193سے ضمنی الیکشن میں خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب وہ 193 کے ضمنی الیکشن سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق اب عمران خان کی جانب سے ایک اور فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق وہ اب قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے۔عمران خان نے ضمنی انتخابات لڑنے کے حوالے سے اپنا فیصلہ کیوں بدلا،اس کی تاحال وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔دوسری جانب پی ڈی ایم الیکشن سے راہِ فرار اختیار کرنے لگی ہے۔ پی ڈی ایم نے قانونی ماہرین سے الیکشن کو التوا میں ڈالنے سے متعلق مشارت شروع کر دی،قانونی ماہرین کو الیکشن کو آگے کرنے کی شقیں تلاش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں