گجرات (پی این آئی) ق لیگ کے رہنما چوہدری وجاہت حسین اور ان کے بیٹے موسیٰ الہٰی کے خلاف گجرات میں اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں چوہدری وجاہت اور موسیٰ الہٰی سمیت 11 ملزمان نامزد ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمہ مقامی ن لیگی رہنما محمد علی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق ن لیگی رہنما نے الزام لگایا کہ 23 جنوری کو ان کے گھر پر فائرنگ کی گئی، ملزمان انہیں قتل کروانا چاہتے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں