ایف آئی اے امیگریشن نے ٹی وی اینکر عمران ریاض کی گرفتاری کی وجہ بتا دی

لاہور(آئی این پی)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)امیگریشن نے کہا ہے کہ نجی چینل کے اینکر پرسن عمران ریاض کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، اس لیے انہیں لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ عمران ریاض کو(آج ) جمعے کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ صحافی عمران ریاض کو متنازع بیانات کے باعث ایف آئی اے نے دبئی جانے سے قبل لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا، اس حوالے سے خود صحافی نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر بذریعہ ٹوئٹ آگاہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close