وزیراعظم شہباز شریف کے ایک اور معاون خصوصی مقرر، عہدہ وزیر مملکت کے برابر، مراعات کیا لیں گے؟

اسلام آباد(آئی این پی)جواد سہراب ملک کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جواد سہراب ملک کی تقرری کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے دی، جواد سہراب ملک کا عہدہ وزیرمملکت کے برابر ہوگا۔

جواد سہراب ملک وزیراعظم کے خصوصی ٹاسک پر کام کریں گے، انہوں نے بطور معاون خصوصی مراعات لینے سے انکار بھی کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close