شیخ رشید کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کر وا دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)شیخ رشید کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کر وا دیا گیا۔۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے شیخ رشید کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ بھی درج کروادیا گیا۔تھانہ مری میں درج مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخ رشید نے اپنے 2مسلح ملازمین کے ہمراہ گرفتاری کے موقع پر مزاحمت کی۔

مقدمہ تھانہ آبپارہ کے تفتیشی افسرعاشق علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ شیخ رشید سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کرنے کے الزام میں 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کی حراست میں ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close