ممنوعہ فنڈنگ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا

اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست خارج کر دی۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنایا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے پی ٹی آئی کی اپیل پر فیصلہ سنایا، چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار نے فیصلہ سنانے والے بنچ کا حصہ تھے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 11 جنوری کو دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا،

پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی، تحریک انصاف نے درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close