اسلام آ باد (آئی این پی ) مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت اب اسلام آباد ہائی کورٹ کا لاررجر بینچ کرے گا۔ چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ آپ کی جانب سے 2018 میں کیس سننے سے معذرت کی گئی تھی۔ چیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل سے مکالمے کے دوان ریمارکس دیئے کہ آپ کی جانب سے بینچ پر اعتراض اٹھایا گیا ہے،
جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ آپ بہترین جج ہیں ہم نے صرف کچھ معلومات سامنے رکھیں۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ 2018 میں یہ کیس سننے سے معذرت ذاتی وجوہات پر نہیں کی تھی، اس وقت درخواستگزار نے کیس مخصوص بینچ کے سامنے لگانیکی استدعاکی۔ بہرحال آپ نے اعتراض اٹھایا تو بینچ کی تشکیل نو کر دیتے ہیں، ہم لارجر بینچ کے سامنے یہ معاملہ رکھیں گے۔ عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی گئی، کیس کی آئندہ سماعت لارجر بینچ کے روبرو ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں