پنجاب سے اہم ن لیگی رہنما کی عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے جڑانوالہ سے سابق رکن پنجاب اسمبلی رائے حیدر علی خان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رائے حیدر علی پی پی101 جڑانوالہ سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ رائے حیدر علی نے زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات بھی کی۔ عمران خان نے رائے حیدر علی خان کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔

یہ بات اہم ہے کہ رائے حیدر علی پی پی101 جڑانوالہ سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close