پشاور دھماکے کے بعد اکھاڑ پچھاڑ شروع، کس کو کہاں پھینکا گیا، کون نیا آ گیا؟

پشاور (پی این آئی) پولیس لائنز میں دھماکے میں ایک سو سے زائد انسانی جانوں کے ضیاع کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا میں اکھاڑ پچھاڑ اور تقرر و تبادلوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید اقبال کا اسپیشل برانچ میں تبادلہ کردیا گیا جبکہ سہیل خالد کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ زاہد مروت کو ڈی پی او چارسدہ تعینات کردیا گیا اور آصف گوہر کو ایس پی اسپیشل برانچ مقرر کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پشاور دھماکے کے بعد چیف سیکرٹری خیبرپختونخو بھی تبدیل کر دیئے گئے ہیں، امداد اللّٰہ بوسل نئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات کردیے گئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close