عمران خان کی نااہلی کے امکان کے حوالے سینئر قانون دان نے رائے دیدی

اسلام آباد(آئی این پی)رہنما تحریک انصاف سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ معاشی مشکلات یا مردم شماری کو جواز بنا کر انتخابات ملتوی نہیں کیے جاسکتے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ملک میں جنگ چھڑ جائے یا امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو جائے تو آئین میں انتخابات ملتوی ہونے کی گنجائش موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاوجہ الیکشن ملتوی کرنے والے آئین شکنی کے مرتکب ہوں گے،مزید کہا کہ عمران خان کسی کیس میں نااہل ہوتے دکھائی نہیں دیتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close