لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مریم نواز کے چیف آرگنائزر بننے پر شہباز شریف کو استعفی بھیج دیا تھا۔ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ہی استعفے سے متعلق اعلان کریں گے، اب میں پارٹی کا عہدہ قبول نہیں کروں گا، مسلم لیگ (ن) میں 35 سال سے ہوں، میرا گھرہے، الیکشن مسلم لیگ(ن)کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ مریم نواز نے ملک واپسی پر رابطہ نہیں کیا، ایکسٹینشن دینے کا قانون نہیں ہونا چاہیے، ایکسٹینشن سے متعلق میری رائے تھی اگر ایکسٹینشن کا دبا ہے تو حکومت چھوڑ دیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں