مریم نواز کی پاکستان واپسی کے بعد پہلا خطاب، دبنگ اعلان کر دیا

بہاولپور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سن لو! مسلم لیگ ن میدان میں اتر چکی، الیکشن جب بھی ہوں کلیں سویپ کریں گے،ملک کے پاس نوازشریف اور مسلم لیگ ن کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے، کالجر اور یونیورسٹیز تک بھی جماعت کا پیغام پہنچاؤں گی، جن لوگوں نے بدتمیزی سکھائی وہ ملک کا دشمن ہے، ہم دلوں کو توڑیں گے نہیں بلکہ جوڑیں گے۔

انہوں نے بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور کے شیروں کو سلام پیش کرتی ہوں، نوازشریف نے لند ن سے آپ کیلئے سلام بھیجا ہے، ہمارے مخالفین سمجھتے تھے کہ ن لیگ دب گئی ہے، اب مسلم لیگ ن کی باری ہے، نوازشریف نے کہا کہ تنظیم کا آغاز بہاولپور سے ہوگا، مسلم لیگ ن کے نوجوانوں کے ونگ کو اور مضبوط کریں گے، مسلم لیگ ن نہ تو کبھی کمزور ہوئی اور نہ ہی دبی ہے، برے وقت میں جس طرح عوام نے نوازشریف کا ساتھ دیا میں سلام پیش کرتی ہوں، پشاور دھماکے میں قیمتی جانوں کاضیاع ہوا۔مریم نواز نے کہا کہ ملک میں ہونے والی مہنگائی کا احساس ہے، انہوں نے 4 سال میں ملک کو تباہ کردیا، انہوں نے 12سال اقتدار میں رہنے کا پلان بنایا ہوا تھا، پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا، عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا، نوازشریف اور شہبازشریف نے ملک کو سری لنکا بننے سے بچایا ہے، 5 لوگوں کاٹولہ ملکرملک کو لوٹ رہا تھا، اگر5 کا ٹولہ بیٹھا رہتا تو سوچیں ملک کا کیا حال ہوتا، میرے عہدوں کی بات ہوتی ہے میں عہدوں کی محتاج نہیں، جب میرے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا تب بھی عوام میری طاقت تھی۔

جب ن لیگ آئی ایم ایف پروگرام میں گئی تو پیٹرول مہنگا نہیں کیا تھا، نوازشریف کے دور میں روٹی 2 روپے اورچینی 50 روپے کلو بکتی تھی۔عمران خان کی حکومت ختم ہوتے ہی الیکشن لڑتے تو دوتہائی اکثریت سے جیت کرآتے،عمران خان نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا تھا، کرسی جاتی نظرآئی تو آئی ایم ایف معاہدہ ہی پھاڑ دیا۔

close