پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کب سنایا جائیگا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق 11جنوری کو محفوظ ہونے والا فیصلہ کل سنائے گی ۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر تحریک انصاف کی درخواست پر 3رکنی لارجز بنچ کی جانب سے محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریکِ انصاف کوبیرون ملک سے ملنے والے فنڈزکو ممنوعہ قرار دیتے ہوئے شو کاز نوٹس جاری کیاتھا ۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو برطانیہ، کینیڈا اور امریکہ سے آنے والے فنڈز غیر ملکی کمپنیوں سے ملے تھے جبکہ عمران خان کی جانب سے جمع کروائے جانیوالے سرٹیفیکیٹ کو بھی جھوٹا قرار دیا گیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close