اسلام آباد (پی این آئی)الیکشن کمیشن کودھمکیاں دینے کے کیس میں گرفتار فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہے جو فواد چوہدری کےحق میں نعرے بازی بھی کر رہی ہے۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے سے متعلق کیس میں رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی تھی۔فواد چوہدری کی جانب سے دائر درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی تھی ۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے کیس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا، فواد چودھری کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ایڈیشنل سیشن جج فیضان گیلانی نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فواد چودھری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی تھی، عدالت نے فواد چودھری کو 20 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیاتھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں