اسلام آباد(پی این آئی)پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کے خبروں پر شاہد خاقان عباسی بھی بول پڑے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ استعفے سے متعلق بیان نہیں دیا،مسلم لیگ ن کا حصہ ہوں، آخری اطلاعات کے مطابق ابھی تک پارٹی کا نائب صدر ہوں۔یاد رہے کہ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سینئر نائب صدر سے
استعفیٰ مریم نواز شریف کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بنائے جانے پر دیا ہے ، شاہد خاقان عباسی پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کے بغیر مریم نواز کو پارٹی پوزیشن دینے پر نالاں تھے ، انہوں نے مریم نواز کو چیف آرگنائزر بنانے کے اگلے ہی روز پارٹی قیادت کو عہدے سے استعفیٰ بھیجوا دیا تھا۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ انہوں نے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے سے متعلق کسی میڈیا چینل کو بیان نہیں دیاہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں