لاہور (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی پرانی یادیں تازہ کرنے لاڑکانہ میں اپنے اسکول پہنچ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق شاہنواز دھانی نے گزشتہ روز اپنے آبائی علاقے لاڑکانہ میں اس اسکول کا دورہ کیاجہاں انہوں نے اپنی پرائمری کی تعلیم مکمل کی۔ان کے سکول کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سوشل میڈیا پر بہت متحرک نظر آتے ہیں، آئے دن اپنی زندگی کے خوش گوار اور دل چسپ لمحات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سکون کی تلاش میں کھیتوں میں چلے گئے۔سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہنواز دھانی نے کھیتوں میں لی گئی تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں ایک گانے کے بول شیئر کیے ہیں اور سکون کا ہش ٹیگ لکھا ہے۔واضح رہے کہ پچھلے دنوں شاہنواز دھانی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ کھیتوں میں بچوں کے ساتھ پتنگ اڑا رہے تھے۔انہوں نے کہا تھا کہ ہمارا گاوں لاڑکانہ شہر کے قریب ہے، جب ہوا ہماری سمت چلتی تھی تو شہر سے بہت پتنگیں کٹ کر ہماری طرف آتی تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں