کوہاٹ (پی این آئی)کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ میں پولیس اہلکار کا جوانمردی کا مظاہرہ ، ڈیم میں چھلانگ لگا کر کئی افراد کو بچا لیا۔ کے پی پولیس کی جانب سے ٹویٹر پر نور حسن آفریدی کی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں ڈوبنے والے افراد کو بچاتے دیکھ جا سکتا ہے ۔ کے پی پولیس کے مطابق کوہاٹ تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کے بعد جوانمردی کا مظاہرہ کرکے ڈوبتے افراد کو زندہ نکالنے والا پولیس کا شیر دل جوان نور حسن آفریدی جس نے
اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر تاندہ ڈیم میں چھلانگ لگا کر امداد کیلئے پکارنے والے افراد کی جان بچائی اور انہیں گہرے پانی سے زندہ نکال لیا۔ خیال رہے کہ کوہاٹ تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کے المناک سانحہ میں کشتی ملاح اور دینی مدرسہ کے 52طلبہ سمیت مجموعی طور پر 53شہید ہوگئے ہیں جن میں اب تک ڈیم کے ذخیرہ آب سے 58کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جن میں 5زندہ نکالے گئے جبکہ 2بچوں کی لاشوں کو نکالنے کے لئے آپریشن جاری یے۔باخبر ذرائع کے مطابق ڈوبنے والی
بدقسمت کشتی میں کل 58افراد سوار تھے جن میں 53 ڈوب کر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پولیس ترجمان کے مطابق تین روز قبل سانحہ میں ڈوبنے والے بچوں کو تلاش کرنے کے لئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن منگل کے روز بھی جاری رہا جس کے دوران مزید 21 افراد کی لاشیں پانی سے نکال لی گئیں جس کے ساتھ ہی ڈوب کر جاں بحق طلبہ کی تعداد بڑھ کر 51 ہوگئی ہے جبکہ مزید 2 طلبہ کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔ اس طرح تاندہ ڈیم میں کشتی الٹ کر ڈوبنے کے نتیجے میں
53 خاندانوں کے چشم و چراغ گل ہوگئے ہیں۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ سانحہ سے متاثرہ کئی ایسے خاندان بھی ہیں جن کے ہاں جاں بحق بچوں کی تعداد دو سے زیادہ ہے۔ زرائع کے مطابق برآمد کی گئی لاشوں میں کشتی ملاح ساجد الدین بھی شامل ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق منگل کی صبح سے جاری ریسکیو آپریشن میں کشتی ملاح ساجد الدین اور مزید 20 طلبہ کی لاشیں پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کی گئیں جبکہ 2 لاپتہ طلبہ کی لاشوں کو تلاش کرنے کے لئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ تاندہ ڈیم کشتی ڈوبنے کے واقعے کے بعد امدادی کارروائیوں میں پولیس و انتظامی ادارے، پاک فوج، ریسکیو 1122 اور مقامی رضا کار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ اس سانحہ کے باعث پورے علاقہ کی فضا بدستور سوگوار ہے اور مقامی لوگ انتہائی افسردہ ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں