لاہور (پی این آئی) ہائیکورٹ نے ریسٹورنٹس کے اوقاتِ کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ کر دیا ہے۔ عدالت عالیہ کے جج جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کیس کی گزشتہ سماعت کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ نئے حکم کے مطابق اب ریسٹورنٹس کو رات 11 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ہائی کورٹ کے نئے حکم کے تحت ریسٹورنٹس کو ہوم ڈیلیوری سروس رات ساڑھے 12 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
عدالت نے ٹریفک پولیس کو سڑکوں پر ٹریفک کی معلومات کے لیے ٹیلی فون نمبر دینے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ ہائی کورٹ نے سیکرٹری ماحولیات سے اسموگ کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں