ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، پی ٹی آئی نے بڑی وکٹ گرا دی

شیخوپورہ (پی این آئی) تحریک انصاف نے شیخوپورہ سے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی ، صوبائی اقلیتی ونگ کے لیگی نائب صدر کا ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے مضبوط حلقہ قرار دیے جانے والے شیخوپورہ سے اہم لیگی وکٹ گرانے میں کامیاب ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے اہم صوبائی رہنما اب تحریک انصاف کا حصہ بن گئے۔شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے نائب صدر (ن) لیگ اقلیتی ونگ پنجاب ڈاکٹر قیصر شہزاد نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ تحریک انصاف کے سابقہ ایم این اے و مرکزی صدر جے پرکاش اور صدر منیارٹی ونگ سنٹرل پنجاب شنیلا روت کی قیادت میں چیئرمین آل پاکستان پاسٹر الائنس و نائب صدر (ن) لیگ اقلیتی ونگ پنجاب ڈاکٹر قیصر شہزاد نے وفد کے ہمراہ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر ،سنٹرل پنجاب کے صدر ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

ڈاکٹر قیصر شہزاد اور ان کے ساتھیوں نے چیئرمین عمران خان کی قیادت پر آپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے عوام کو سخت مایوس کیا ،شریف خاندان اور ان کے حواری اپنے ذاتی مفاد کی سیاست کر رہے ہیں، انہیں ملک اور قوم کی کوئی انہیں فکر نہیں ۔ اسد عمر اور ڈاکٹر یاسمین راشد نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کے گلے میں پارٹی مفلر پہنائے، پارٹی میں شامل ہونے والے نئے ساتھیوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے غریب عوام پر پٹرول بم گرا کر کھلی دشمنی کا ثبوت دیا ہے ۔اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے ،عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جس نے تمام صوبوں کو اکٹھا کیا ۔اقلیتوں کا ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ہے ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تحریک انصاف وفاقی کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے ،اقلیتیں پاکستان کا خوبصورت گلدستہ ہے ۔ اس موقع پر جے پرکاش نے کہا کہ کرسچن کمیونٹی عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، تحریک انصاف کا اقلیتوں کے ووٹ بینک میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close